میرعلی واقعہ بھارتی سرپرستی میں فتنۃ الخوارج نے کیا، آئی ایس پی آر
کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ آئی ایس پی آر
الزامات گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (غگ رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میرعلی میں پیش آنیوالے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے کیا، دہشتگرد شہری آبادی کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں۔ کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، الزامات گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ایما پر کام کرنے والے عناصر عوام اور فوج میں تفریق ڈالنا چاہتے ہیں۔ پاک فوج دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا