GHAG

In the Line of Duty

ان دی لاین آف ڈیوٹی

تمام تر خدشات کے باوجود خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں عید قربان کا پہلا دن پرامن طریقے سے گزر گیا جس کا کریڈٹ بلاشبہ ہماری سیکیورٹی فورسز کی بہتر حکمت عملی کو دیا جاسکتا ہے جنہوں نے جنگ زدہ علاقوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی اور تمام سیاسی قائدین اور شخصیات کو خصوصی اقدامات کے تحت تحفظ بھی فراہم کیا ۔ عید کے پہلے روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاین آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران کے ساتھ نہ صرف اگلے مورچوں کا دورہ کرتے ہوئے سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا بلکہ عید بھی افسروں اور جوانوں کے ساتھ منائی ۔ سال 2024 کی عید انہوں نے خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان میں منائی تھی ۔ لاین آف کنٹرول پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اندرونی بدامنی میں ملوث عناصر کے ساتھ بھی سختی سے نمٹتا چلا آرہا ہے ۔ فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کا بدلہ لے لیا ہے اور کسی کو کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ۔

عین اسی روز وزیر داخلہ محسن نقوی جنوبی وزیرستان گئے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر وانا میں متعلقہ حکام اور جوانوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور وزیرستان کی سیکیورٹی صورتحال پر حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔

ان دو اہم ریاستی عہدے داروں کی جانب سے لاین آف کنٹرول اور وزیرستان کا دورہ کرنے سے ریاستی ترجیحات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کیونکہ عید عموماً اپنے گھروں میں فیملی اور دوستوں کے ساتھ منائی جاتی ہے ۔

عید سے ایک دو روز قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور متعدد اہم وزراء عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے جہاں عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ انہوں نے محمد بن سلمان کی جانب سے دیئے گئے خصوصی ظہرانے میں بھی شرکت کی اور فریقین نے خطے کے معاملات پر مختلف تجاویز پر گفتگو کی ۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی قیادت میں اہم ممالک کا دورہ کرنے والے پاکستان کے سفارتی وفد نے امریکہ کا مصروف اور کامیاب دورہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت متعدد اہم ممالک کے عہدے داروں اور نمایندوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر پاکستان کے موقف اور تشویش سے آگاہ کیا ۔ بھارتی وفد کے مقابلے میں پاکستانی مشن کی کارکردگی بہت بہتر رہی اور اس مشن نے نہ صرف بھرپور توجہ حاصل کی بلکہ عالمی میڈیا نے بھی ریکارڈ تعداد میں بلاول بھٹو کے انٹرویو کرتے ہوئے پورے دورے کو غیر معمولی کوریج سے نوازا ۔

یہ وفد اب برطانیہ پہنچ گیا ہے اور اس کے بعد بعض دیگر اہم ممالک کا سفر بھی کرے گا ۔

یہ تمام اقدامات پاکستان کی ری انگیجمنٹ کے نئے مجوزہ پلان کے تحت بہت کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے دکھائی دیتے ہیں اس لیے ماہرین توقع کررہے ہیں کہ پاکستان خطے میں لیڈنگ پوزیشن میں آگیا ہے اور اگر یہ سرگرمیاں اسی طرح جاری رہیں تو اس کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے ۔

رواں مہینے پاکستان ، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ایک اہم ملاقات اور مذاکراتی عمل بھی شیڈول میں ہیں جس کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں اس لیے بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ خطے میں اہم تبدیلیاں رونما ہونی والی ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts

ان دی لاین آف ڈیوٹی

تمام تر خدشات کے باوجود خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں عید قربان کا پہلا دن پرامن طریقے سے گزر گیا جس کا کریڈٹ بلاشبہ ہماری

Read More »

تحقیقات — پولیس کی صلاحیت

 ڈاکٹر سید اختر علی شاہ (مصنف سابق سیکریٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل پولیس ہیں) امنِ عامہ کا قیام جرائم پر

Read More »