GHAG

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ صوبے کے چیف سیکرٹری سے نالاں ؟

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ صوبے کے چیف سیکرٹری سے نالاں؟

پشاور ( غگ رپورٹ ) صوبائی حکومت کے ذمہ داران ، بیوروکریسی کے بعض حلقوں اور باخبر صحافیوں کے بقول خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے درمیان شدید نوعیت کے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ اس تمام ایشو کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری عابد مجید سمیت اکثر سیکرٹریوں کا جھکاؤ بھی وزیر اعلیٰ کی بجائے چیف سیکرٹری کی جانب ہے ۔ ان حلقوں کے مطابق شہاب علی شاہ کی شکل میں جس چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے لیے علی امین گنڈا پور نے کئی مہینوں تک لابنگ کی تھی ان کے ساتھ بعض انتظامی اور”مالی” معاملات پر وزیر اعلیٰ کے شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور دونوں اہم شخصیات کے بارے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے وہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت بھی نہیں کررہے ۔

وزیر اعلیٰ اپنے ایک مشیر اور ایک اہم وزیر کے ذریعے چیف سیکرٹری کو حکومتی امور کے سلسلے میں پیغام رسانی کرتے ہیں جبکہ چیف سیکرٹری کے بارے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری عابد مجید سمیت متعدد دوسرے اہم سیکرٹریوں پر مشتمل ایک مضبوط گروپ تشکیل دے رکھا ہے جس نے وزیر اعلی ہاؤس کو عملاً مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بیوروکریسی پر مشتمل اس مضبوط گروپ کو صوبے کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار چیمہ اور وفاقی حکومت کے بعض اہم عہدے داروں کی آشیر باد بھی حاصل ہے ۔ اس صورتحال کے باعث صوبے کے حکومتی اور انتظامی معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts