GHAG

فیلڈ مارشل کا دوٹوک موقف

فیلڈ مارشل کا دوٹوک موقف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح انداز میں پیغام دیا ہے کہ پاکستان نے نہ پہلے بھارت کی اجارہ داری قبول کی تھی نہ ہی آئندہ کرےگا ، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی ملک ہے اس کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم افغان حکومت فتنہ الخوارج کو اپنی سرزمین پر پناہ نہ دے ۔ افسران کی ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم اور طاقت ور ملک ہے اور خدا نے اسے بے پناہ قدرتی ، افرادی قوت سے نوازا ہے ضرورت اس بات کی علاقائی یا لسانی وابستگی اور پہچان کی بجائے پاکستان کی شناخت اپناکر اپنے ملک کو مزید آگے لیکر اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کیا جائے اور نظام میں موجود کمزوریوں کو دور کیا جائے حالانکہ ہر ملک اور نظام میں نقائص موجود ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عسکری اداروں ، قائدین اور عوام نے بھارت کو ہر سطح پر شکست دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم بھارت کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے اور اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔ پہلے اور اب کی طرح آیندہ بھی بھارت کی جارحیت اور اجارہ داری قبول نہیں کریں گے ۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک افغانستان کے ساتھ بہتر اور پائیدار تعلقات کا خواہاں رہا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو اور افغان حکومت پاکستان پر حملے کرنے والے فتنہ الخوارج کو پناہ نہ دیا کرے ۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم علاقائی طاقت ہے ہم پُرامن رہ کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں مگر کسی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج سیاسی معاملات میں مداخلت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور سیاسی مسائل اور ایشوز سیاسی قائدین نے ڈیل اور طے کرنے ہوتے ہیں ۔

(جون 27، 2025)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts