GHAG

امن کے قیام کے لیے فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں ۔ وزیر اعلیٰ گنڈاپور

امن کے قیام کے لیے فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور

پشاور ( غگ رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کا نہ صرف یہ کہ اعتراف کرتے ہیں بلکہ معترف بھی ہیں ۔ سی ایم ایچ پشاور میں گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جوان مردی سے ہمارے جوانوں نے ایک خودکش حملے کو ناکام بنایا وہ قابل ستائش ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں اور جلد خیبرپختونخوا سنی پورے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا ۔ اس موقع پر موجود صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سیاسی اختلافات اور خدشات کے باوجود دہشت گردی کے ایشو پر صوبائی حکومت وفاقی حکومت اور پوری قوم متحد ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts