GHAG

باجوڑ دھماکہ، سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار کرلی گئی

باجوڑ دھماکہ، سی ٹی ڈی کی رپورٹ تیار کرلی گئی

پشاور (غگ رپورٹ) باجوڑ کے علاقے پل پھاٹک میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے۔

دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل سمیت پانچ افراد شہید جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب داعش کے میڈیا ادارے اعماق نیوز ایجنسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک اکاؤنٹس نے بھی حملے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ۔

اداروں کی جانب سے داعش اور ٹی ٹی پی کے ممکنہ گٹھ جوڑ یا کریڈٹ کی دوڑ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے واقعہ میں ملوث سات مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی بھی کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts