GHAG

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی بھارتی ایماء پر دہشت گردی؛ معصوم جانوں کا ناحق خون

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی بھارتی ایماء پر دہشت گردی؛ معصوم جانوں کا ناحق خون

قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی۔ اس بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں تین معصوم شہری شہید اور دس زخمی ہو گئے۔

یہ مسافر پرامن انداز میں بلوچستان کی سرزمین پر اپنے رزق کی تلاش میں سفر کر رہے تھے مگر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے اپنے بیرونی آقاوں کہ ایماء پر انہیں خون آلود کر دیا۔بھارت، جو جنگی میدان میں پاکستان سے شکست کھا چکا ہے، اب بزدلانہ طریقوں سے اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان میں نہتے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ حملے دراصل اس شکست خوردہ ذہنیت کا اظہار ہیں جو دشمن نے معصوم جانوں پر نکالنی شروع کر دی ہے۔

بھارت اور اس کی پراکسیز فوج کے مقابلے پر نہیں آ سکتی اس لیے اب دہشت پھیلانے کے لیے انہوں نے سوفٹ اہدف تلاش کرنے شروع کر دیے ہیں۔  یہ پہلی بار نہیں کہ فتنہ الہندوستان نے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ہو۔ 11 جولائی کو ژوب میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بسوں سے اتار کر معصوم مسافروں کو شہید کیا، اور خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو نشانہ بنا کر معصوم بچوں کو شہید کیا گیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے بھی یہی بربریت دہرائی گئی۔

بھارت کے یہ آلہ کار، جو اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے عام شہریوں کا خون بہا رہے ہیں، دراصل پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔ مگر ان کے یہ مکروہ عزائم کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان میں بھرپور قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے اور ان بھارتی ایجنٹوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

بلوچستان اور بلوچ عوام جانتے ہیں کہ دشمن کون ہے، اور کس کے اشارے پر ان کے بیٹے، بھائی اور بچے شہید کیے جا رہے ہیں۔ یہ جنگ پاکستان کے امن کے خلاف ہے، مگر ہم پاکستانی متحد ہیں، اور دشمن کے ہر وار کو ناکام بنائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts