GHAG

کوہستان ، خیبرپختونخوا کا اربوں روپے کا کرپشن اسکینڈل — پی ٹی آئی کے سیاست دانوں کے فرنٹ مین ٹھیکدار ایوب نے نیب کے سامنے وزیر اعلیٰ گنڈاپور ، اعظم سواتی اور دیگر پی ٹی آئی لیڈرز کے ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا

کوہستان ، خیبرپختونخوا کا اربوں روپے کا کرپشن اسکینڈل

  پی ٹی آئی کے سیاست دانوں کے فرنٹ مین ٹھیکدار ایوب نے نیب کے سامنے وزیر اعلیٰ گنڈاپور ، اعظم سواتی اور دیگر پی ٹی آئی لیڈرز کے ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا

خیبرپختونخوا میں 40 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں بے نقاب – نیب ذرائع

مرکزی کنٹریکٹر محمد ایوب گرفتار — گنڈاپور اور اعظم سواتی سمیت بڑی شخصیات سے ڈیلز کا انکشاف – ذرائع

اس اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی ممکنہ شراکت داری کے امکانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ذرائع

نومبر 2024 میں بشریٰ بی بی اور فیصل امین گنڈا پور کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کی بنیادی وجہ بھی کوہستان اسکینڈل کا مرکزی کنٹریکٹر ایوب بنا ۔ ذرائع

بدنصیبی یہ ہے کہ عوام کا یہ پیسہ دہشت گردی کی جنگ میں خرچ ہونے اور عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے کرپشن کی نذر ہو رہا ہے

تحریکِ انصاف کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کوہستان کے عوامی فلاحی منصوبوں کا پیسہ سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے اشرافیہ میں بانٹا گیا

نیب کی تحقیقات کے دوران پری زاد ڈرامے میں استعمال ہونے والے گھر سمیت بڑی تعداد میں بنگلے، پلازے، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں ضبط کر لی گئیں

تحقیقات کے دوران بڑی تعداد میں بنگلے، پلازے، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں ضبط کر لی گئیں – نیب ذرائع

نیب نے کوہستان کرپشن کیس میں انکوائری کو باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا – نیب ذرائع

نیب نے کارروائی کرتے ہوئے 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد اور منجمد کر لیے – نیب ذرائع

کارروائی کے دوران ایک ارب سے زائد کی رقم، ڈالرز اور تین کلوگرام سونا بھی برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا – نیب ذرائع

 تہتر(73) بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر کے ان میں سے 5 ارب روپے ریکور کر لیے گئے – نیب ذرائع

برآمد کی گئی 77 لگژری گاڑیوں میں مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی، پورش، لیکسز، ریوو، مارک ایکس، لینڈ کروزر اور فارچیونر شامل — مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد – نیب ذرائع

نیب نے 30 گھر، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، 12 دکانیں اور 4 فارم ہاؤسز قبضے میں لے لیے – ذرائع

ضبط شدہ جائیدادوں میں پینٹ ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی شامل – ذرائع

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں 109 جائیدادیں ضبط – مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے بھی زائد – نیب ذرائع

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts