GHAG

کوہستان سکینڈل کے بعد قومی احتساب بیورو کا غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والےخیبرپختونخوا کے دو میگا پراجیکٹس کی تحقیقات کا آغاز ۔

غگ رپورٹ

کوہستان سکینڈل کے بعد قومی احتساب بیورو کا غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے خیبرپختونخوا کے دو میگا پراجیکٹس کی تحقیقات کا آغاز ۔

قومی احتساب بیورو (نیب)، خیبرپختونخوا نے صوبے کے دو میگا پراجیکٹس خیبر پختونخوا سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ (KPCIP) اور خیبر پختونخوا رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ(KPCIP) میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات کے سلسلے میں باضابطہ طور پر الگ الگ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔یہ اقدام مالی بدانتظامی، طریقہ کار کی خلاف ورزیوں اور دونوں منصوبوں میں کنٹریکٹرز اور حکام کے مابین ملی بھگت کی رپورٹس کے بعد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق KPCIP تقریباً 97 بلین روپے کا ترقیاتی منصوبہ ہے، جس کا مقصد خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں پانی کی فراہمی، صفائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، اور شہری ٹرانسپورٹ سمیت میونسپل انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بنیادی قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اربوں کے ٹھیکے دیے گئے۔

صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے میڈیا میں خبریں آنے کے بعد متعلقہ حکام کو بریفنگ کے لیے طلب کرلیا ہے ۔جبکہ نیب خیبرپختونخوا نے دونوں میگا پراجیکٹس میں بے ضابطگیوں کے بارے میں انکوائری شروع کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts