GHAG

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس سمیت 12 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے ملزمان کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سابق ایم این اے صداقت عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں عمر ایوب، شبلی فراز شیخ راشد شفیق، کنول شوذب سمیت 14 ملزمان کی جانب سے آج تاریخ پیشی سے حاضری معافی کی درخوادستیں دائر کی گئیں۔

جسس پر پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے حاضری معافی کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا یہ ملزمان فیصل آباد انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا اور بھاگے ہوئے ہیں ان ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواستیں منظور نہیں کی جاسکتیں۔

جس پر عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئےعمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 12 مقدمات کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts