ایف ڈی ایم اے کی 10 گاڑیاں امدادی سامان لے کر روانہ ہو گئی ہیں، حکام
بگن متاثرین کے لیے ٹینٹ، گرم کمبل، کچن سیٹ سمیت مختلف قسم کی اشیاء شامل ہیں
پشاور(غگ رپورٹ) ضلع کرم میں جاری تنازعہ سے متعلق امن معاہدے کے بعد پہلی بار امدادی قافلہ ضلع کرم کے علاقہ بگن کیلئے روانہ کردیا گیا۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے وفاقی ادارے ایف ڈی ایم اے کے مطابق بگن کیلئے 10 گاڑیاں امدادی سامان لے کر روانہ ہوگئی ہیں جس میں متاثرین کیلئے ٹینٹ، کمبل، کچن سیٹ سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں
دوسری جانب اشیائے خوردونوش کا قافلہ پاراچنار روانہ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے اور ذرائع کے مطابق پاراچنار کیلئے کھانے پینے اور دیگر سامان کا پہلا قافلہ آج روانہ کردیا جائے گا۔
حکام کے مطابق قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے پولیس کی معاونت کریں گے۔
امن کمیٹی نے بھی حکومت کو قافلے کے بحفاظت گزرنے کی ضمانت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پر حملے میں ملوث ملزمان کو بھی جلد انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔
(8جنوری 2025)