GHAG

اے اين پی سربراہ ایمل ولی خان کا ملٹری کورٹس کی مشروط حمایت کا عندیہ

اداروں پر حملے کرنے والوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک ہونا چاہیے، ایمل ولی خان

پی ٹی آئی گند ہے اب اس کی صفائی کا وقت آپہنچا ہے، سربراہ اے این پی

ملٹری کورٹس کی ضرورت کو دیکھنے کی ضرورت ہے، سینیٹر ایمل ولی خان کی گفتگو

پشاور (غگ رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مجوزہ ملٹری کورٹس کی حمایت یا مخالفت کا انحصار ان کی ضرورت کو سامنے رکھنے پر ہے۔ اگر ریاستی اداروں پر حملے کرنے والوں کو سزائیں نہیں ملتیں تو ملٹری کورٹس کے قیام کا جائزہ لیا جاسکتا ہے کیونکہ ایسے حملہ آوروں کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا آیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی باقاعدہ رابطہ کاری نہیں ہوئی ہے اور جاری بحث میڈیا تک محدود ہے تاہم ضرورت پڑنے پر مزید ترامیم لانے میں کوئی برائی نہیں ہے اور 26ویں آئینی ترمیم کے فوائد تیزی کے ساتھ سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی کی بجائے ” گند ” ہے جس کی صفائی کا کام شروع ہے اور بہت جلد اس سے چھٹکارا مل جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts