GHAG

چند ہزار سرمچاروں کو بلوچستان کے لیے خطرہ نہیں سمجھا جاسکتا، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

بلوچ مزاحمت کار چند مخصوص علاقوں تک محدود اور عوام کی حمایت سے محروم ہیں، سابق نگران وزیراعظم

پشاور ( غگ رپورٹ ) سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انواارلحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں کی حمایت اور طاقت ڈیڑھ کروڑ کی آبادی رکھنے والے بلوچستان کے محض دو تین ڈویژنز کے چند مخصوص علاقوں تک محدود ہیں اس لیے ان کو اتنے بڑے صوبے کے لیے خطرہ قرار دینے کا تاثر درست نہیں ہے۔

ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان سرمچاروں یا مزاحمت کاروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد بیس تیس ہزار ہوسکتی ہے اور ان کو ماسز یعنی عوام کی کوئی حمایت حاصل نہیں ہے ۔ عوام کی اکثریت اہم پارٹیوں کے ذریعے وفاق کی حامی ہے اور عوام پاکستان کے آئینی فریم ورک میں اپنے حقوق کی جدوجہد کرتے ہوئے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند سو یا چند ہزار سرمچاروں یا دہشت گردوں کو بلوچستان یا پاکستان کے لیے خطرہ قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے اور اس قسم کی صورتحال اور حالات سے ماضی کی طرح اب بھی نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts