GHAG

باجوڑ، سالارزئی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار اور پولیو ورکر شہید

شہید پولیس اہلکار  عثمان کی عمر 33 سال جبکہ پولیو ورکر ابوہریرہ کی عمر 25 سال تھی

پشاور(غگ رپورٹ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں میں انسداد پولیوٹیم پر حملہ میں پولیو ورکر اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ ملزمان انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شہید اہلکار  عثمان کی عمر 33 سال جبکہ پولیو ورکر ابوہریرہ کی عمر 25 سال تھی۔

ریسکیو حکام نے پوسٹمارٹم کےلیے لاشوں کو خار اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مقتول پولیس اہلکار لقمان کی نماز جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں ادا کردی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران و جوانوں سمیت کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ہے، مہم کے تحت 3 کروڑ بچوں کو ویکسین دی جائیگی۔ 9 سے 15 ستمبر تک خصوصی مہم میں 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے، اس دوران مہم پولیو ورکرز گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

دوسری جانب عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی کے حالات انتہائی خراب ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا جارہا اور نہ ہی امن کیلئے کوئی بات کی جارہی ہے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خواتین صحافیوں کو گالیاں دینے کی بجائے پولیو ورکر کو تحفظ دیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مذمت

وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار لقمان اور پولیو ورکر ابوہریرہ کو خراج عقیدت پیش کی اور  کہا کہ کانسٹیبل لقمان اور پولیو ورکر ابوہریرہ نے دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا۔پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانیوالوں پر بزدلانہ حملہ کرنیوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں۔یہ پاکستان کے بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts