GHAG

ٹانک میں فوج ، ایف سی کیمپ پر بڑا حملہ پسپا

خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی گیٹ سے ٹھکرادی، فورسز اور حملہ آوروں میں شدید فائرنگ

فورسز کی کارروائی میں 10 کے لگ بھگ حملہ آوروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات

پشاور (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں پاک فوج اور ایف سی کے ایک مشترکہ کیمپ پر اتوار کی رات ایک خودکش کارروائی سمیت بڑا حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فریقین کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک گروپ نے ٹانک ڈی آئی خان روڈ پر واقع سیکورٹی فورسز کے ایک مشترکہ کیمپ پر حملہ کیا جس کے ردعمل میں تقریباً ایک گھنٹے تک شدید نوعیت کی فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور علاقے میں مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی کے ذریعے مین گیٹ پر خود کش حملہ کردیا جس کے بعد تقریباً 20 افراد کیمپ کے اندر داخل ہوگئے اور فورسز نے بھی دفاعی پوزیشنیں سنبھال لیں۔

عمر اور الفجر میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع اور مقامی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کو ناکام بنادیا گیا  اور سات سے 10 حملہ آدوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اتوار کی صبح تک آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

(29دسمبر 2024)

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts