لاکھانی چیک پوسٹ پر 25 سے زائد دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا، پولیس حکام
چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حکام
پشاور (غگ رپورٹ) ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحد پر تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی پر رات گئے 25 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔
ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر راکٹ اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا لیکن پولیس جوانوں کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کیا گیا۔
جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوئے جبکہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی۔