حملے میں جوائنٹ چیک پوسٹ پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، ڈی پی او خیبر سلیم کلاچی
دونوں اہلکاروں کو ایچ ایم سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج شہید ہوگئے، پولیس
خیبر (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کپملیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج شہید ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر عباس کلاچی کے مطابق خیبر عباس کلاچی کے مطابق ایف سی اور پولیس کے مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا گیا جسے جوانمردی کے ساتھ پسپا کردیا گیا اور دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے۔
ضلعی پولیس سربراہ کے مطابق پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھےاور بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے دونوں چوکیوں تختہ بیگ اور نواب شاہ شہید چوکی سے بروقت کارروائی کرنے سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور کردیے گئے۔