GHAG

خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں دوطرفہ جنگ جاری

پشاور ( غگ رپورٹ ) گزشتہ دو دنوں کے دوران خیبرپختونخوا کے تقریباً 6 اہم اضلاع میں فورسز اور شدت پسند گروپوں کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپوں اور حملوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں فریقین کے ایک درجن سے زائد افراد کو جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے […]

پشتون نیشنل فرنٹ کا قیام وقت کی ضرورت ہے- خوشحال کاکڑ

پشاور ( غگ رپورٹ ) پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال خان کاکڑ نے مجوزہ ” پشتون نیشنل فرنٹ ” کو جاری حالات کے تناظر میں ناگزیر اور وقت کا تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قوم پرست دہشت گردی کے خاتمے ، وسائل پر اختیار کے حق اور امن کے قیام […]

سیلاب یا ہم ؟ اصل مجرم کون ہے؟

بیرسٹر ڈاکٹر عثمان علی آج، جب پہاڑ رو پڑے ہیں، جب دریا پکار رہے ہیں: “تم نے میرے راستے کیوں روکے؟” جب جنت قبرستان بن گئی، کیا ہم اپنی ہی جنت کو اپنی آنکھوں کے سامنے دفن کر رہے ہیں؟ کیا یہ قدرت کا انتقام ہے یا ہماری اپنی حماقتوں کا نتیجہ؟ درختوں کی کٹائی […]

نئے صوبوں کے قیام اور این ایف سی ایوارڈ کی بحث

نئے صوبوں کے قیام اور این ایف سی ایوارڈ کی بحث

عقیل یوسفزئی سیاسی ، حکومتی اور صحافتی حلقوں میں دو اہم ایشوز پر بہت سنجیدہ بحث جاری ہے ۔ ایک تو یہ کہ پاکستان کی آبادی اور جغرافیہ کے تناظر میں صوبوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے اور دوسرا یہ کہ صدر مملکت نے 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے جو کمیشن […]

خیبر پختونخوا، نیب نے سونے کے بلاکس کی نیلامی میں کھربوں کی بےضابطگیاں بےنقاب کردیں

خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ کی نیلامی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے‘ نیب نے دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی نیلامی کے لئے متعین کردہ کم سے کم قیمت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلامی سے صوبے کو کھربوں کا نقصان ہو رہا […]

سیلاب سے 31 ہزار 600 ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا، KP حکومت کی رپورٹ

خیبر پختونخوا میں ہولناک سیلاب کے باعث 31 ہزار 600 ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے ، بونیر میں سب سے زیادہ فصلیں تباہ ہوئیں، صوبائی حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 16 اضلاع میں مجموعی طور پر 31 ہزار 600 ایکڑ رقبہ پر […]

بھارت کا 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ، دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دی

بھارت نے 24 گھنٹوں میں پاکستان سے دوسرا رابطہ کر کے دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے دریائے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات دیں۔ بھارت کی طرف سے ماضی میں بھی سیلابی پانی کی تفصیلات دی جاتی رہی ہیں۔اس […]

رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کا کیس، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کو رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی و سینیٹ کے سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔اے ٹی سی فیصل آباد نے رانا ثنااللہ کے […]

ہنگو: ایف سی قلعہ پر حملے میں 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعہ پر فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے 3 جوان شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں سہولت کار سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ڈی پی او ہنگو کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایف سی قلعہ […]

کالم والی بحث کو ختم کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ سہیل وڑائچ

کالم والی بحث کو ختم کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ سہیل وڑائچ

پشاور ( غگ رپورٹ ) ممتاز تجزیہ کار اور کالم نگار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ انہوں نے متعدد دیگر کی طرح ہر دور میں دو طرفہ دباؤ کے ہوتے ہوئے صحافت کی ہے اور اب بھی کرتے رہیں گے اس لیے ایک متنازعہ کالم سے جنم لینے والی بحث کو اب ختم کرکے […]