GHAG

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی سے چیف جسٹس غیر مطمئن

چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس میں مقدمات کی رفتار پر عدم اعتماد

مختلف عدالتوں میں دہشت گردی کے 2273 مقدمات زیر سماعت ہیں،بریفنگ

کارکردگی اور رفتار کو بہتر اور تیز کیا جائے، جسٹس یحییٰ آفریدی

پشاور(غگ رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ان عدالتوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ججز کو ہدایت کی گئی کہ وہ عدالتوں کی کارکردگی کو بہتر اور تیز بنائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس اور دیگر معزز ججز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس وقت ملک کے مختلف صوبوں میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 2273 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کو سزاؤں اور مقدمات کی رفتار سے متعلق جب تفصیلات فراہم کی گئیں تو انہوں نے اس تمام پراسیس پر عدم اعتماد اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اور مؤقف اختیار کیا کہ ان عدالتوں کی کارکردگی دہشتگردی کے خلاف اقدامات میں مددگار ثابت ہوگی اس لئے عدالتی نظام اور رفتار کو مؤثر بنایا جائے اور ضروری اصلاحات کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp