آرمی چیف کا نارووال اور سیالکوٹ میں فیلڈ مشقوں کا معائنہ، افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں
جنرل سید عاصم منیر نے تربیتی مہارت، آپریشنل تیاریوں اور دیگر تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، آئی ایس پی آر
پشاور (غگ رپورٹ) پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز سیالکوٹ اور نارووال کی فیلڈ مشقوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے فوجی افسران اور جوانوں کے ساتھ لمبا وقت گزارا اور ان کی عسکری مہارت، کمٹمنٹ اور پیشہ ورانہ تربیت کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان اہم فوجی مشقوں کا معائنہ کرنے جب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر وہاں پہنچے تو گوجرانولہ کے کورکمانڈر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا اور جاری مشقوں کے بارے میں ان کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے جہاں افسران اور جوانوں کے ساتھ اپنی بات چیت میں پاک فوج کی کمٹمنٹ، تربیت اور نظم و ضبط کی تعریف کی وہاں انہوں نے کہا کہ ہم قوم کی حمایت اور تعاون سے علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔