GHAG

خیبرپختونخوا میں فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

تقریباً 40 افراد کی ابتدائی فہرست تیار، اکثر پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ذرائع

ایف آئی اے اور بعض دیگر اداروں کو کوائف اور تفصیلات فراہم

ملزمان کے خلاف پیکا  اور سائبر کرایم ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی

پشاور (غگ رپورٹ) وفاقی اور حساس اداروں نے خیبرپختونخوا میں فیک نیوز اور ریاست مخالف پروپیگنڈا میں مصروف عمل متعدد افراد کے خلاف پیکا ایکٹ اور سائبر کرائم کے تحت مقدمات قائم کرنے اور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور ان لوگوں کی فہرست متعلقہ اداروں کے حوالے کردی گئی ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کی فائنل کال کے دوران فیک نیوز کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا میں حصہ لیا اور ان میں اکثریت کا نہ صرف پی ٹی آئی سے تعلق ہے بلکہ نامزد افراد میں بعض صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی بھی شامل ہیں جن کی تعداد تقریباً ایک درجن بتائی جاتی ہے۔

وفاقی اداروں کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جن لوگوں کے خلاف ایف آئی اے اور بعض دیگر کے ذریعے ابتدائی طور پر آئندہ چند روز میں کریک ڈاؤن متوقع ہے ان کی تعداد 40 اور 50 کے درمیان ہے ۔ ان میں سے بعض کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات بھی قائم کئے جاسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts