-
صوبہ کی سیاسی قیادت صوبہ میں امن و امان کی خوفناک حد تک بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ جاری سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ خونریزی کا شکار رہا۔گزشتہ مہینے 70 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوئی، کرم میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں200 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، مرکزی اور صوبائی حکومت امن و امان کی صورتحال میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔
-
یہ اجلاس صوبہ کی مالی اور سیاسی صورتحال اور صوبے کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی پر سیاسی کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی کی قیام کا فیصلہ کرتا ہے۔
-
ساتویں این ایف سی ایوارڈ تقریبا گزشتہ دو ڈھائی سال سے غیر مؤثر ہو چکا ہے لہٰذا فوری طور پر 11واں این ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے۔ این ایف سی ایوارڈ میں سابقہ فاٹا کے لئے مختص تین فیصد رقم گزشتہ پانچ سالوں میں ریلیز نہیں کی گئی۔ سابقہ فاٹا کے لیے مختص واجب الادا تین فیصد رقم سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کے مطابق جاری کیے جائیں اور سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر من و عمل کیا جائے۔ نئے این ایف سی ایوارڈ کا اجراء صوبہ کی مردم شماری کے مطابق کیا جائے اور فارمولا میں جنگلات اور ماحولیات کو شامل کیا جائے۔
-
یہ فورم متفقہ طور پر اس تاریخی حقیقت کا اعادہ کرتا ہے کہ صوبے میں پائی جانے والی مائز اینڈ منرلز صوبوں کی عوام کی ملکیت اور آنے والی نسلوں کی امانت ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبہ بھر میں دی گئی لیز اور اس کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔
-
پاک افغان بارڈر کے تمام تاریخی تجارتی راستوں کو ہر قسم کی تجارت کے لیے فوری طور پر کھول دیا جائے۔
-
وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158 کے مطابق صوبے کی عوام کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنائیں اور آئین کے آرٹیکل 161 کے مطابق این ایچ پی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی آن آئل صوبے کو ادا کریں۔
-
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئینی مدت کے مطابق باقاعدگی سے بلایا جائے۔
-
صوبائی حکومت پی ایف سی کی تشکیل کر کے باقاعدگی کے ساتھ ایوارڈ کا اجراء کرے۔
-
مؤثر بلدیاتی نظام اور بلدیاتی نمائندوں کو لوکل گورنمنٹ کے مطابق بلا تفریق فنڈز جاری کیے جائیں۔
-
صوبائی حکومت نے آئی ڈی سی جو دو فیصد لاگو کیا گیا ہے وہ افغان تجارت کو متاثر کر رہی ہے، واپس لیا جائے۔
-
آبی وسائل میں صوبے کا جو حصہ 1991 ڈبلیو اے اے میں پیرا دو، چار اور 10 کے مطابق بنتا ہے مرکز صوبے کو اس کے لیے انفراسٹرکچر فراہم کرے جس طرح باقی صوبوں کو مرکز نے فراہم کیا ہے۔
-
تمام قبائلی اضلاع میں آپریشنوں سے ہونے والے تمام آئی ڈی پیز کو باعزت اور وعدوں کے مطابق واپس اپنے علاقوں کو بھیج دیا جائے۔
-
صوبہ خیبرپختونخوا کے پرامن پشتونوں کو دوسرے صوبوں اور مرکز اسلام آباد میں بے جا تنگ نہ کیا جائے۔
-
صوبائی حکومت کی کارگردگی کی پرفارمنس آڈٹ کی جائے۔
نیوگوادر ائرپورٹ کا باقاعدہ افتتاح، کراچی سے پہلی پرواز لینڈ کرگئی
گوادرائرپورٹ پر گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر ہوابازی