شاید امریکہ کے پاس نکلنے کے علاوہ دوسرے آپشن نہیں تھے، معاملات ڈیل کرنے یا نقصان اٹھانے کے ذمہ دار ٹرمپ تھے، بریفنگ
پشاور (غگ رپورٹ) اعلیٰ امریکی عہدیدار جان کربی نے واشنگٹن میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تین سال قبل جو صورت حال بنی اس کی زیادہ ذمہ داری ٹرمپ انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ باگرام ائیربیس سمیت بعض دیگر مراکز کو بحال رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا، امریکہ سے جو کچھ ہوسکتا تھا وہ ہم نے کیا مگر اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا کہ ہم خطے میں امن کے قیام کے وسیع تر مقاصد حاصل نہ کرسکے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں سابق افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے معاملات کو سمجھنے اور ڈیل کرنے میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ہم نے ان سے جو توقعات وابستہ کی تھیں، وہ ان پر پورے نہیں اترے اور ان کی فورسز بھی ناکارہ ثابت ہوئیں۔
ان کے بقول جس طرح ٹرمپ انتظامیہ نے معاملات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی اسی طرح اشرف غنی کی حکومت بھی ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی۔