GHAG

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کے ساتھ خصوصی نشست

پشاور(غگ رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف سکولوں، کالجز، مدارس اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ، طلبہ و طالبات سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد سے خصوصی گفتگو کی اور شرکاء کی جانب سے پاکستان کو درپیش مسائل کے حوالہ سے سوالات کے جوابات دیے۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے ملکی ترقی میں نوجوانوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے اور سوشل میڈیا پر ہونیوالے پروپیگنڈے سے بچنے اور تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔

شرکاء کی جانب سے اس سیشن کو خوش آئند اور اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بلاشبہ نشست میں کھل کر بات کرنے کا موقع ملا جو طلبہ و طالبات کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔

شرکاء میں موجود ایک طالبعلم سعادت خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہونیوالے پروپیگنڈے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اطمینان بخش جوابات دیے۔

ایک اور طالبعلم نوررحمان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ اس طرح کے سیشنز سے سوشل میڈیا پر ہونیوالے فوج اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھانے والے پروپیگنڈے کی ہار ہوگی

سیشن میں موجود لیکچرر ام لیلیٰ کا کہنا تھا کہ سیشن نہایت ہی مفید اور خوش آئند رہا، افواج پاکستان کی یقیناً بڑی خدمات ہیں اور ہمیشہ کی طرح اپنی خدمات اسی طرح خوش اسلوبی سے ادا کرتی رہیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts