GHAG

خیبر، وادی تیراہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریاست کو انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

واضح رہے کہ ‏چند دن قبل دہشتگردوں نے تیراہ آدم خیل کے علاقے میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا  گیا تھا۔

‏سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے 8کلو دیسی ساختہ خطرناک باردوی مواد، 6 عدد ٹائم فیوز، 29 عدد ڈیٹونیٹرز، 12 عدد ہینڈگرنیڈز، 2 عددM16  بمع سکوپ، 3 عدد کلاشنکوف، 4 عدد موبائل ڈیوائس اور 3 عدد افغانی سمز برآمد کئے گئے ہیں۔

‏دہشتگردوں کے موبائل ڈیوائس میں سے خطرناک مطلوب دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے چند تصاویر بھی ملی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts