GHAG

امن کے قیام کیلئے تمام جماعتیں سیاسی اختلاف بھلادیں، فیصل کریم کنڈی

ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، گورنرخیبرپختونخوا

خیبر جرگے میں ملک کے خلاف نعرے لگے، نہ ہی کسی اور ملک کا جھنڈا لہرایا گیا، فیصل کریم کنڈی

ان کے تمام آئینی مطالبات کو وفاق کے سامنے رکھا جائے گا، پشاور میں میڈیا سے گفتگو

پشاور(غگ رپورٹ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، تمام جماعتیں امن قائم کرنے کیلئے سیاسی اختلافات کو ایک سائیڈ پر رکھیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں تمام سیاسی جماعتیں ایک ہوئیں، اس اجلاس میں ایک کمیٹی بنی، صوبے کے امن و امان پر بات ہوئی، صوبے میں امن و امان کی صورتحال دیکھ کر ایسے ہی تمام سٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا پڑے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر میں جو جرگہ ہوا، کمیٹی کے سامنے ان لوگوں نے اپنے مطالبات رکھے ہیں، میرے علاوہ وزیراعلیٰ اور دیگر صوبائی اسمبلی کے ممبران جرگے میں شامل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرگے میں ملک کے خلاف کسی قسم کے نعرے لگے اور نہ ہی کسی اور ملک کا جھنڈا لہرایا گیا اور پرامن طریقے سے جرگہ اختتام پذیر ہوگیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان کے تمام آئینی مطالبات کو وفاق کے سامنے رکھا جائے گا، ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts