GHAG

حکومتی مشینری سیاست کے لیے استعمال کرنا زیادتی ہے، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کے حکومتی وسائل کا استعمال منفی نتائج دے گیا، گورنرخیبرپختونخوا

صوبائی حکومت نااہل، کرپٹ اور غیر ذمہ دارانہ ہے،خصوصی گفتگو

پشاور (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے پر ایک نااہل، کرپٹ اور غیر ذمے دارانہ حکومت مسلط ہے جو پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے نہ صرف بدامنی کے مسائل سے لاتعلق ہے بلکہ یہ حکومت صوبے کے وسائل سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی جس کا نتیجہ حیات آباد کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کے دوران ان گاڑیوں کی کمی کی شکل میں سب نے دیکھا جن کو وزیر اعلیٰ 4 اکتوبر کو اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے لیکر گئے تھے اور وہ درجنوں سرکاری ملازمین کے ہمراہ اب بھی وہاں زیر تحویل ہیں۔

خصوصی گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے بانی کو سہولیات نہیں دی گئیں تو وہ ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر چڑھائی کردیں گے۔ دو بار شرمندہ ہونے کے باوجود اگر وہ پھر بھی ایسی باتیں کررہے ہیں تو یہ اس جانب اشارہ ہے کہ ان کو اپنی سبکی کا کوئی احساس نہیں ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں تاہم اب ان پر کوئی بھی اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ حسب معمول احتجاج کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ وہ بے شک ایک اور مہم جوئی کا تجربہ کریں مگر ایسا کرتے وقت پہلے کی طرح صوبے کے سرکاری وسائل، ملازمین اور مشینری کو استعمال نہ کریں کیونکہ اس کے نتائج سب دیکھ چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts