GHAG

پشاور، پولیس وین کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

دھماکہ مچنی گیٹ میں پولیس وین کے قریب ہوا، اہلکار ورسک روڈ پر معمول کے گشت پر تھے، پولیس

ورسک روڈ پر دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، چند دن پہلے بھی تھانہ متھرا پر بھی دستی بم پھینکا گیا، ایس ایس پی آپریشن پشاور

پشاور(غگ رپورٹ) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت5 افرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں پولیس وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار ورسک روڈ پر معمول کے گشت پر تھے۔

کیپٹیل پولیس افسر (سی سی پی) او قاسم علی خان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 3 شہری بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ارشد نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوع سے کچھ مشکوک افراد کو حراست میں لیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور کاشف ذوالفقار کے مطابق ورسک روڈ پر دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، چند دن پہلے بھی تھانہ متھرا پر بھی دستی بم پھینکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ساتھ مل کام کر رہے ہیں، دہشتگردی میں ملوث گروہ جلد بےنقاب ہوگا، ورسک روڈ کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts