GHAG

کیچ، پنجگور اور ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہیں، آئی ایس پی آر

کوئٹہ (غگ رپورٹ)  بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کل رات یہ کارروائیاں 26 اگست کو کی گئی دہشت گردی کے پس منظر میں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہیں۔

واضح رہے کہ 26اگست کو بلوچستان اور پنجاب کے درمیان بین الصوبائی شاہراہ پر موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا تھا

ان واقعات کے بعد بلوچستان میں مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21دہشت گرد ہلاک کردیے گئے تھے جبکہ آپریشن کے دوران 14 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts