GHAG

بنوں میں دہشت گردوں کی چلتی گاڑی پر فائرنگ چار افراد شہید

فائرنگ کا واقعہ جانی خیل میں پیش آیا، خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے، پولیس

گذشتہ رات سب ڈویژن وزیر میں نامعلوم مسلح افراد نے سات پولیس اہلکاروں کو اغواء کیا

پشاور(غگ رپورٹ) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک مقامی قبائلی مشر سمیت 4 افراد کو شہید کردیا جبکہ واقعہ میں خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع بنوں کے سین تنگہ ویکی جانی خیل میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ فائرنگ سے خاتون اور بچوں سمیت دیگر 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر قریب ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ پیر کی رات بنوں کے سب ڈویژن وزیر میں نامعلوم مسلح افراد نے روچہ چیک پوسٹ سے سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔

پولیس کے مطابق مسلح عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ کو گھیرے میں لے کر زبردستی داخل ہوئے اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری رائفلیں بھی چھین لیں۔

مغوی پولیس اہلکاروں کی شناخت سلیم، عقل رحمان، میوہ جان، روشن، عبدالمالک، نعمت اللہ اور شاد محمد کے نام سے کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts