GHAG

خیبرپختونخوا میں معدنیات اور دیگر قدرتی تحائف پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور(غگ رپورٹ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات اور دیگر قدرتی تحائف کو صوبہ اور ملک کے لئے زرمبادلہ کے حصول کے قابل بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔جم اینڈ جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان ، ہنی ٹسٹنگ لیبارٹری ، پیچز پلپ پروسیسنگ پلانٹ ،ماربل کے ضائع شدہ حصوں کو مفید مواد میں تبدیل کرنے ، بائیو ایکویلینس لیبارٹری ، ڈیٹ پروسیسنگ یونٹ ، ماؤنٹین فریش ویلیو ایڈڈ فروٹ پراسیسنگ ہب ، وویمن بزنس انکوبیشن سنٹر جیسے اہم منصوبوں سے صوبہ بھر میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے جنرل منیجر نعمان بشیر سے ملاقات کے دوران گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کہ مذکورہ بالا منصوبوں سے صوبہ خیبر پختونخوا کے فروٹ ، معدنیات اور دیگر اجناس کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی ۔
گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کے دوران چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان میں معدنیات اور دیگر ذخائر کی بہتات اور جغرافیائی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں علاقوں میں دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔
ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے اگلے ماہ چترال میں ہونے والی ایکسپو میں گورنر خیبرپختونخوا کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts