GHAG

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2024ء میں 380 دہشت گرد ہلاک، رپورٹ

پاک فوج نے 505 جبکہ سی ٹی ڈی نے 237 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، رپورٹ

پشاور(نمائندہ خصوصی) رواں برس خیبرپختونخوا میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ریکارڈ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں تقریباً 380 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 300 سے زائد کو گرفتار کیا گیا ۔

سیکیورٹی اداروں کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق پاک فوج نے یکم جنوری سے 31 مئی 2024ء تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 505 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکیے ۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 259 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔

دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس  اورسی ٹی ڈی نے سال 2024ء  کے دوران خیبرپختونخوا کے 26 اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 117 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کئے گئے جبکہ 299 گرفتار کیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے 65 اہلکار شہید جبکہ 86 زخمی ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، بنوں ،لکی مروت ، جنوبی وزیرستان ، ہنگو ، کرک اور کوہاٹ میں سب سے زیادہ کارروائیاں کی گئیں ۔

 

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp