شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، ہلاک دہشت گرد حملوں، بھتہ خوری اور دیگر واقعات میں ملوث تھے، سیکیورٹی ذرائع
خیبر(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا۔ فورسز کو دیکھتے ہی شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ شروع کی گئی۔ جوابی فائرنگ میں چار شدت پسند موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
شدت پسند سکیورٹی فورسز پر حملوں ، بھتہ خوری اور دیگر دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب تھے
حملوں کی جاری لہر اور وزیر اعلیٰ کا اعلان
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے صوبے کی