GHAG

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی کا  طنزیہ تبصرہ

اگر “بااختیار” لوگ عمران خان کو پیشکشیں کررہے ہیں تو ہم پر پی ٹی آئی کیوں وقت ضائع کرتی ہے؟

عمران خان سے تنہائی میں ملاقات کرنے کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے

وزارت داخلہ سے کہیں گے کہ ملاقات کا اہتمام کیا جائے، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پشاور (غگ رپورٹ) مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کی جانیوالی پیشکشوں کے دعوؤں پر طنزیہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی ہماری کمیٹی کو بے اختیار کہتی آرہی ہے ایسے میں اگر واقعاً “با اختیار” لوگ انہیں بنی گالا، کسی اور جگہ یا بیرون ملک منتقل کرنے اور مراعات دینے کی پیشکشیں کررہے ہیں تو ہم جیسے بے اختیار لوگوں کے ساتھ مذاکرات پر پی ٹی آئی اپنا وقت کیوں ضائع کررہی ہے۔

“وی نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار عمار مسعود کے سوالات کے جواب میں اس تاثر یا دعوؤں کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا کہ حکومت یا ریاست عمران خان کو جیل سے رہائی یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کی پیشکشیں کرتی آرہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی یا قیادت جیل کے اندر تنہائی میں ملاقات کرنا چاہتی ہیں سوال یہ ہے کہ انہوں نے فوج یا حکومت کے خلاف ایسی کونسی سازش کرنی ہے کہ وہ اس نوعیت کے انتظامات چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک مشاورت کے لیے سابق وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے مطالبے کا تعلق ہے وزارت داخلہ کو کہا جائے گا کہ ان کو  یہ سہولت فراہم کی جائے کیونکہ حکومت ہی ٹی آئی کے ایسے دعوؤں کے باوجود چاہتی ہے کہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts