ٹی ٹی پی مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کا مسلح ونگ ہے ، داعشی میڈیا
پشاور(غگ رپورٹ) دولت اسلامیہ ( داعش) کی خراسان شاخ کے ترجمان میڈیا العزائم نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف نئی کتاب میں اس گروپ کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مقصد اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے جس کےلئے انہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے جیسے ان کے سرپرست افغان طالبان نے کابل کے اقتدار کے حصول کےلئے اسلام کا جعلی نعرہ لگایا تھا ۔ العزائم کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان دراصل مولانا فضل الرحمن کی جماعت کا مسلح ونگ ہے اور دونوں دیوبندی مذہب کے پیروکار ہیں ۔
العزائم کی جانب سے نشر کی گئی کتاب میں کالعدم ٹی ٹی پی کو اسلام دشمن اور مفاد پرست گروہ قرار دیا گیا ہے اور کتاب میں کئی مقامات پر افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوند کو بھی مر تد (اسلام سے خارج ہونے والا) کہا گیا ہے۔