پشاور( غگ رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالہ سے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈی ایس پی تھانہ صدر ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کونشانہ بنانے کا خدشہ ہے اور انہیں نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری ہونے والے تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمن ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ لیٹر کے مطابق دوران سفر، ریلی، سیاسی مقامات یا ریائش گاہوں پر ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کو غیر ضروری سفر اور اجتماعات میں جانے کیلئے ایڈوائزری نوٹس جاری کر دیا گیا اور مولانا فضل الرحمن کو دوران سفر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہنے اور سیکیورٹی اداروں کو آگاہ رکھنے کا کہا گیا ہے
ایمل ولی خان کے پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت پر سنگین الزامات
عمران خان سب سے بڑا دہشت گرد ہے، وہ دہشت