GHAG

ناچنے والے گھوڑے دوڑ نہیں سکتے، فیصل کریم کنڈی

یہ بھی بتادوں کہ گورنر ہاؤس میں دو پنجرے بھی خالی ہیں، گورنرخیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ اور ان کی حکومت کو سیاسی شہید بننے نہیں دیں گے، فیصل کریم کنڈی

پشاور (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی بگڑتی صورتحال کے تناظر گورنر راج کا آپشن موجود ہے مگر ہم وزیر اعلیٰ ، ان کی حکومت اور پارٹی کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور صوبائی حکومت کو میری سرگرمیوں اور باتوں سے بہت تکلیف پہنچ رہی ہے اور اس تکلیف کے باعث وہ اپنے مزاج کے مطابق عجیب و غریب قسم کی باتوں اور دھمکیوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں تاہم ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ گورنر ہاؤس پشاور کے چڑیا گھر میں دو پنجرے خالی ہیں، میں ادھر  “کسی” کو بغیر ٹکٹ لگائے رکھ سکتا ہوں۔

گورنر نے مزید کہا کہ ناچنے والے گھوڑے مقابلے کے میدان میں دوڑ نہیں سکتے اور کوئی گھوڑا واقعی دوڑنا چاہتا ہے تو میدان بھی حاضر ہے اور مقابلے کا گھوڑا بھی یہ میدان میں آکر مقابلہ کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp