GHAG

غیرذمہ دارانہ انٹرویو، مشعال یوسفزئی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف

وزیراعلی سیکرٹریٹ سے معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

مشعال یوسفزئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں۔

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں،ذرائع

پشاور ( غگ رپورٹ ) چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی اور بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال اعظم یوسفزئی کو ایک بار پھر ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ انہیں ستمبر میں بھی ان کے عہدے سے غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں پر ہٹادیا گیا تھا تاہم بعد میں بشریٰ بی بی کی سفارش پر ان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حالیہ نوٹیفیکیشن کے پیچھے مشعال یوسفزئی کا ایک نجی ٹی وی کو دیا جانیوالا وہ انٹرویو ہے جس میں انہوں نے بشریٰ بی بی کی 24 نومبر کی فائنل کال  سے متعلق بعض غیر ذمہ دارانہ ریمارکس دیئے  اور یہ انٹرویو ہفتے کی شام نشر ہوا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی کے خلاف ہونے والی یہ  کارروائی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے علاوہ بشریٰ بی بی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی کیونکہ مشعال نے بعض دیگر متنازعہ ریمارکس کے علاوہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کو بھی کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ مشعال یوسفزئی کو دوسرے مرحلے میں بشریٰ بی بی کی ترجمانی سے بھی ہٹانے کا اقدام متوقع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp