GHAG

مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی پر سخت تنقید

خیبرپختونخوا کی حکومت سیکورٹی صورتحال پر قابو نہیں پارہی

کرم کی صورتحال سے بھی صوبائی حکومت لاتعلق رہی ہے

احتجاج کی آڑ میں ریاست پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر قابو پانے کی ضرورت ہے، خطاب اور گفتگو

پشاور (غگ رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی سیکیورٹی صورتحال سے لاتعلقی اور غفلت کے سنگین نتائج برآمد ہو رہے ہیں مگر صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے غافل رہتے ہوئے دیگر سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی بگڑتی سیکورٹی صورتحال پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی اور دونوں صوبوں کی حکومتوں کو جاری صورتحال کا دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر تدارک کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنل کال کے نام پر پی ٹی آئی نے جو پر تشدد رویہ اختیار کیا اسے کسی بھی طور پر مناسب اور سیاسی قرار نہیں دیا جاسکتا اور آج اس کے منفی نتائج سب کے سامنے ہیں۔

مولانا کے بقول احتجاج پرامن اور سیاسی انداز میں ہونا چاہیے اور ریاستی مفادات اور وقار کا خیال رکھنا ہر سیاسی جماعت کی بنیادی فرائض میں شامل ہونا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp