GHAG

سرکاری ملازمین سے متعلق محکمہ داخلہ کی ایڈوائزری جاری

پشاور (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا میں شدت پسندوں کی جانب سے سرکار ملازمین کو اغوا کرکے قتل کرنے کے بڑھتے واقعات کے پیش محکمہ داخلہ نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے انسپکٹر جنرل آف پولیس اور تمام انتظامی سیکرٹریز کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت اور بنوں ریجن میں شدت پسندی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر محرم الحرام کے آخری دنوں چھٹیوں میں سرکاری ملازمین کا جانا انتہائی خطرناک ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ایڈوائزری سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور افسران کیلئے جاری کی گئی ہے۔

جاری ایڈوائزری میں سرکاری ملازمین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بنوں ریجن میں اہلکاروں اور افسروں کو اغواکے بعد قتل کرنے کے کئی واقعات رونماء ہوئے۔ محرم الحرام کے دوران سرکاری ملازمین کا آبائی علاقوں کو جانا خطرناک قرار دیا گیا ہے۔لوگوں کو پہلے سے معلوم سفری انداز سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے متعلقہ حکام اس حوالے سے سخت اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ملازمین کو بھی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سفر کے حوالے سے متعلقہ افسران کو آگاہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp