جھڑپ تحصیل میر علی کے علاقے برہو خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہوئی، ذرائع
ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند کمانڈر عبدالحق اور معین بھی شامل
پشاور(غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 7 زخمی کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تحصیل میرعلی کے علاقے برہوخیل میں کارروائی کی اور جھڑپ کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
دریں اثنا سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بھی رہائشیوں سے بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ عسکریت پسندوں کو علاقے میں داخل ہونے سے روکیں تاکہ مقامی افراد پریشان نہ ہوں اور امن کا ماحول قائم کیا جاسکے۔
(28 دسمبر 2024)