GHAG

خیبرپختونخوا میں عزم استحکام آپریشن کے تحت مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی شروع

پشاور  (غگ رپورٹ) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع بنوں  کے مختلف شدت پسند گروہوں کے خلاف بنوں پولیس نے  ضلع  کے مختلف علاقوں سیدخیل، گمتی، سل گزئے، جانی خیل، ملی خیل، سردی خیل، پجگئی  اور جانی خیل  میں کارروائیاں کی ہیں جس میں متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح تنظیموں کے خلاف کاروائیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آپریش عزم استحکام کے تحت ملک بھر میں کارروائیوں کا عندیہ دیا گیا تھا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آپریشن عزم استحکام کے خلاف قرارداد منظور کی  گئی تھی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے گذشتہ روز  پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا تھا کہ آپریشن عزم استحکام دہشت گردی کے خلاف نیا آپریشن نہیں بلکہ مربوط مہم ہے۔

  سکیورٹی ذرائع کے مطابق     مخصوص سیاسی اور غیر سیاسی گروپوں کی منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے  عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی آپریشن نہیں ہوگا   جس میں  کسی کو گھروں سے نکالا جائے  بلکہ عزم استحکام کا مقصد نیشنل ایکشن پلان میں نئی روح پھونکنا ہے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عزم استحکام  میں دہشتگردی کی روک تھام کے لئے مؤثر پالیسی ترتیب دی جائے گی۔اسی طرح منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور دہشت گردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے موثر قانون سازی کرکے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts