GHAG

پشین اور ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج گرفتار، دو ہلاک

پانچ خوارج کو پشین میں کامیاب آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا، آئی ایس پی آر

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خوارج مارے گئے، آئی ایس پی آر

ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر

کوئٹہ (غگ رپورٹ) بلوچستان کے دو اضلاع میں ژوب اور پشین میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ خوارج گرفتار جبکہ دو خوارج کو ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اسی طرح ضلع پشین میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کے دوران پانچ خوارج کو گرفتار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا جن میں تین خودکش جیکٹس بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق گرفتارخوارج سیکورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز معصوم شہریوں کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے ثابت قدم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts