GHAG

پاکستان فوج دنیا کی چھٹی طاقتور اور بڑی فوجی طاقت قرار

عالمی جائزہ رینکنگ جاری، امریکہ سب سے بڑی طاقت، روس دوسرے نمبر پر

پاکستانی فورسز کی تعداد 17 لاکھ ہے جس میں ساڑھے چھ لاکھ ریگولر آرمی ہے، رپورٹ

پاکستان کے پاس 1400 ائرکرافٹس، 3700 ٹینک، 144 نیول شپس اور 600 راکٹ لانچرز ہیں

پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے علاوہ موثر انٹلیجنس نیٹ ورکس بھی رکھتا ہے، 29 نومبر کی رپورٹ

پشاور (غگ رپورٹ) دنیا کے مختلف ممالک کی فوجی طاقت کا جائزہ پیش کرنے والے عالمی ادارے انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے متعدد دیگر متعلقہ عالمی اداروں کے تعاون سے دنیا کی 10 طاقتور ترین فوجی طاقتوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ رپورٹ میں پاکستان کی فوج کو دنیا کی 145 افواج میں چٹھی بڑی فوج قرار دیا گیا ہے جبکہ اس لسٹ میں امریکہ پہلے، روس دوسرے اور چین تیسری نمبر پر ہیں۔

29نومبر 2024 کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق طاقتور افواج کی درجہ بندی کے لیے طریقہ کار کے مطابق 60 نکات پر مشتمل ایک فارمولا ترتیب دیا جاتا ہے جس کی روشنی میں یہ طے پایا جاتا ہے کہ پہلی 10 طاقتور اور منظم عسکری طاقتیں کونسی ہیں۔

اس درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر چھٹے نمبر پر ہے جس کی سیکیورٹی فورسز کی تعداد 17 لاکھ بتائی گئی ہے جن میں ریگولر آرمی کی تعداد 654000 بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس نہ صرف موثر ترین انٹلیجنس ایجنسیوں کا نیٹ ورک اور ایٹمی ہتھیار ہیں بلکہ اس کے پاس ایک محتاط اندازے کے مطابق 1400 ائیر کرافٹس، 3700 ٹینک ، 50 ہزار آرمڈ وہیکلز ، 144 نیول شپس ، 8 جدید سب میرینز ، اور 600 راکٹ لانچرز کے علاوہ جدید ترین میزائل سسٹم موجود ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان کی آرمی کو ایک انتہائی منظم عسکری طاقت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طاقت کو جنگیں لڑنے کا طویل تجزیہ ہے اور پاکستان آرمی انٹرنیشنل پیس مشنز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts