GHAG

پاکستان کا امارت اسلامی سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستانی نمائندہ خصوصی آصف درانی اور افغان حکومت کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے درمیان ملاقات ہوئی، ذرائع

پاکستان نے ایک بار پھر امارت اسلامی سے افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی محفوظ پناہ گاہوں اور نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے اور امارت اسلامی کا کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مکمل حمایت کرنے اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے پر پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات میں مزید شدت آ گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوحہ میں اہم مذاکرات کا دوربھی شروع ہو چکا ہے ۔ اس حوالے سے پاکستانی سفیر کے گھر پر پاکستانی نمائندہ خصوصی آصف درانی اور افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پاکستانی نمائندہ خصوصی آصف درانی نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے نیٹ ورک اور محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کیا جائے۔ پاکستان نمائندہ خصوصی کے مطابق پاکستان میں دہشتگرد افغانستان سے آرہے ہیں۔ ملاقات میں ذبیح اللہ مجاہد نے وزیر دفاع خواجہ آصف کےافغانستان کے اندر کاروائی کے بیان کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے وفود نے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر اتفاق کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts