GHAG

پی ٹی آئی احتجاج:اسلام آباد، پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنٹ، موبائل سروس معطل کرنے کا امکان

23 نومبر سے دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کیا جائے گا، ذرائع

 صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے وزارت داخلہ کے احکامات کا پابند ہے، ذرائع پی ٹی اے

پشاور(غگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبر کو احتجاج کے دوران وفاقی حکومت نے مختلف اضلاع میں موبائل اور انٹرنٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ 22نومبر سے موبائل انٹرنٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی جس سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہوسکیں گی۔

ذرائع کے مطابق صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب سے پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنٹ یا موبائل سروس معطلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھی تک اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سروس معطلی کی تجویز زیرغور نہیں کیونکہ پی ٹی اے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کے احکامات کا پابند ہے اور ابھی تک وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں پنجاب رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں اور دونوں فورسز شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی معاونت کریں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts