اسلام آباد(غگ رپورٹ) ریاست مخالف پروپیگنڈے کی بنیاد پر اسلام آباد پولیس نے ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن اور کوآرڈینیٹر احمدوقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پیر کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر چھاپا مارا۔ اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے اور مزید تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی نے دعوی کیا تھا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم بعد میں بیرسٹر گوہر نے اپنی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود پولیس کے ساتھ گئے تھے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے انکے مرکزی سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر سمیت دیگر سامان بھی ضبط کرلیا ہے۔
ایمل ولی خان کے پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت پر سنگین الزامات
عمران خان سب سے بڑا دہشت گرد ہے، وہ دہشت