پشاور(غگ رپورٹ) سیکیورٹی فورسز نے کرم میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سات خوارج ہلاک جبکہ پانچ زخمی کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردی گئیں اور انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم عوام پر حملوں سمیت دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقہ میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے اور پاکستان کے سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔