GHAG

اخترمینگل کے الزامات پر ریاستی ردعمل، بی این پی سینیٹرز سے متعلق الزامات غلط قرار

اختر مینگل نے غلط بیانی سے کام لیکر بددیانتی کی ہے، ریاستی مؤقف

اختر مینگل نے غلط بیانی سے کام لیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، سیکیورٹی ذرائع

پی ٹی آئی کی جانب سے دباؤ، اغواء کے الزامات کو بلیم گیم ہے، ذرائع

پشاور (غگ رپورٹ) حکومتی اور سیکیورٹی ذرائع نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ان کے اس دعوے کو خلاف حقائق قرار دیا ہے کہ ان کے دو پارلیمنٹیرینز کو اٹھوایا گیا ہے یا خریدا گیا ہے۔

ریاستی اداروں کے مطابق نسیمہ احسان پارلیمنٹ لاجز میں جبکہ قاسم رونجھو اپنے گھر میں موجود رہے ہیں اور موجود ہیں، اختر مینگل نے غلط بیانی سے کام لیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے گزشتہ شب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے دو سینیٹرز فیصل سلیم اور زرقا تیمور نے اپنی وفاداریاں تبدیل کردی ہیں جبکہ ان کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ ان کے 7 پارلیمنٹیرینز کو اغواء کردیا گیا ہے۔ ان الزامات کو بھی سیکورٹی اور حکومتی ذرائع نے مسترد کرتے ہوئے اسے بلیم گیم کا حصہ قرار دیا ہے ۔

دریں اثناء آج اتوار کے روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس پھر سے طلب کیے گئے ہیں جن کے بارے میں ماہرین کی آراء ہیں کہ 26 ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر ترامیم نمبرز پورے ہونے کے باعث پاس ہوسکیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts