GHAG

مہمند رائفلز کے کیمپ پر خودکش دھماکا اور حملہ ، سیکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کردیا

ایک سے زائد خودکش بمباروں نے خود کو اڑادیا ، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ  جاری رہا

پشاور ( غگ رپورٹ ) ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں موجود مہمند رائفلز کے کیمپ پر تقریباً ایک درجن دہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے کیمپ کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا تاہم مہمند رائفلز اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کسی بڑے جانی نقصان کے بغیر حملے کو پسپا کردیا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 2 بجے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے مہمند رائفلز کے کیمپ پر حملہ کیا ۔ حملہ آوروں میں دو یا تین خودکش بمبار بھی شامل تھے جنہوں نے خود کو اڑایا تاہم فورسز نے کوئیک رسپانس دیتے ہوئے تقریباً 3 گھنٹے کی جھڑپوں کے بعد حملے کو کسی بڑے جانی نقصان کے بغیر پسپا کردیا ۔

حملہ آوروں کی پسپائی کے بعد کیمپ اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا تاہم سرکاری حکام نے صبح 9 بجے تک بوجوہ مزید تفصیلات شئیر نہیں کیں ۔

بعض ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Related Posts